وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت کے لئے روانگی کے دوران حادثہ تین افراد ہلاک ،تین شدید زخمی

   

حیدرآباد7فروری(یواین آئی)وائی ایس آرکانگریس پارٹی میں شمولیت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور اتنی ہی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کرنول کے اورواکل میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت پیش آیا جب کوٹلہ ہرش وردھن ریڈی کے ساتھ کڑپہ ضلع جانے والے افراد کی کار کو پیچھے سے کار نے ٹکر دے دی۔ مرنے والوں کی شناخت کرنول ضلع کے رہنے والے رگھوویندر (ڈرائیور)،بی رامو،سی رامڈوکے طور پر کی گئی ہے جبکہ لنگیا ،پرسورام اورلکشمناں شدید زخمی ہیں جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی