واحد پارٹی کے بجائے مخلوط حکومتوں کے نتائج بہتر : محبوبہ مفتی

   

سرینگر۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج مرکز میں بی جے پی مخلوط حکومت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہ نسبت واحد پارٹی کے مخلوط حکومت میں بہتر نتائج دے سکتی ہیں۔وہ نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ کے اس بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کررہی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں کسی ایک پارٹی کو ووٹ دے کر اقتدار میں لانے میں ریاست کے عوام کی بھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی اکثریتی عدد پارٹی کی تاریخ بنائی ہے کہ نیشنل کانفرنس 60 نشستوں کی عددی طاقت رکھتے ہوئے اخوان، ٹاسک فورس اور پوٹا جیسے اداروں کو تقویت بخشی ہے اور اس سے قبل جب نیشنل کانفرنس اپنے نااہل اکثریتی سیاست دانوں کے اقتدار میں رہنے پر ریاست کے ذرائع کا استحصال کرتی رہی ہے اور ریاست کے ذرائع کو مرکز منتقل کرتی رہی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے اپنے والد مفتی محمد سعید کی مخلوط حکومت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ LoC کے پار سڑکوں کی کشادگی اور دوسرے کارناموں کو انجام دی ہے اور مابعد اندرا گاندھی دور کی مخلوط حکومتیں بہ نسبت واحد پارٹی کے بے شمار کارناموں کیلئے یاد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے یو پی اے حکومت کی مثال دیتے ہوئے اس کو نرسمہا راؤ نااہل حکومت موازانہ کرتے ہوئے کہا کہ نرسمہا راؤ دور حکمرانی میں آزادانہ معاشی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو بحران سے دوچار کردیا۔