وادیٔ کشمیر میں قومی شاہراہ دوسرے دن بھی بند

   

سری نگر، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑںے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ تازہ برف باری اور کئی مقامات پرچٹانیں کھسک آنے سے جمعہ کے روز بھی لگاتار دوسرے دن بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر رامسو اور رام بن کے درمیان موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آئی ہیں اور بانہال علاقے میں تازہ برف باری ہوئی ہے ۔