وادی الاحسبہ سیاحوں کو راغب کرنے والی دلکشی کی حامل

   

ریاض: سعودی عرب کے جنوبی ومشرقی پہاڑی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں۔ ان ہی علاقوں میں الباحہ ریجن کے المخواہ کمشنری کا بھی شمار ہوتا ہے۔وادی الاحسبہ کے فطری نظارے اور دلکشی سیاحوں کو اپنی جانب مائل کرتے ہیں۔ اخبار 24 کی رپورٹ میں وادی الاحسبہ کی خوبصورتی کا ذکر کیا ہے۔ موسم سرما میں مملکت کے مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ فلک بوس پہاڑوں کے دامن میں واقع یہ وادی فطری حسن سے مالا مال ہے یہاں بنائے گئے پارک اورتفریحی مقامات اس وادی کے حسن کو دوبالا کردیتے ہیں۔ وادی الاحسبہ کے سبزہ زار اور جنگل کے درختوں پر چہچہاتے پرندے اس کے حسن میں مزید اضافے کا باعث ہیں جس کی وجہ سے یہاں تفریح کیلئے آنے والوں کو قدرتی طورپر سکون ملتا ہے۔