وارنر اور اسٹارک کی آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی

   

ملبورن ۔آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایرون فنچ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیمرون گرین کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔آسٹریلیائی ٹیم میں ڈیویڈ وارنر، مچل مارش، مارکوس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے، چاروں کھلاڑی ہندوستان سے ہونے والی حالیہ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو گولڈ کوسٹ جبکہ دوسرا اور آخری میچ 7 اکتوبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔اس سیریز کے بعد آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف تین مقابلوں کی سیریز کھیلے گی ۔