وارسا: پولینڈ کی حکومت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ماہ نومبر میں جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی نمائندے کیلئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ گرفتاری ہوگی اور اسرائیلی سالانہ 80ویں یہودی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔واضح رہے کہ پولینڈ میں اوشوٹز کے مقام پر بنائے گئے نازی کیمپ میں یہودیوں کی ہلاکتوں کے سلسلے میں یہودی اپنی مظلومیت کو زندہ رکھنے کیلئے ہر سال آتے ہیں۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ وزیراعظم نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ با سہولت اور تحفظ کے ساتھ اس سالانہ تقریب میں شرکت کر سکیں۔ انہیں پولینڈ میں فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے جنگی جرائم کی بنیاد پر بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ جس غزہ جنگ کے جنگی جرائم کو بنیاد بناتے ہوئے فوجداری عدالت نے وارنٹ جاری کیے ہیں اسرائیل نے وہ ساری جنگ امریکی اسلحے اور فوجی امداد کے زور پر لڑی ہے۔اسرائیل وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے اس اقدام کو اگرچہ تنقید کا نشانہ بناتا ہے اور مذمت کرتا ہے۔ مگر اسرائیل کی قیادت اور عوام میں اس بارے میں کافی خوف پایا جاتا ہے۔ اس لیے جب سے یہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔