والدہ کی موت اور ملازیٔمت سے محرومی پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) والدہ کی موت اور ملازمت چھوٹ جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سنجو کمار جو عزیز باغ سیتارام باغ کا ساکن تھا اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ سنجو کمار کی ملازمت دو ماہ قبل چھوٹ گئی تھی اور اس دوران اس کے والدہ بھی فوت ہوگئی۔ اس بات سے یہ شخص کافی پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کے عالم میں مایوسی کا شکار ہوگیا تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔