واٹس ایپ پر گیس بکنگ کروانے کی سہولت

   

حیدرآباد 13 جون ( این ایس ایس ) بھارتی پٹرولیم نے جاریہ بحران میں سلینڈر کی بکنگ اور ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل طریقہ شروع کیا ہے ۔ اب واٹس ایپ پر گیس بک کی جاسکتی ہے اور ڈیجیٹل ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔ بھارت پٹرولیم نے بتایا کہ بھارت گیس کے صارفین ہیلپ لائین نمبر 1800224344 اپنے رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر محفوظ کریں اور واٹس ایپ کے ذریعہ صرف ہائی ٹائپ کرکے بھیجیں۔ انہیں فوری مسیج حاصل ہوگا اور درکار طریقہ اختیار کرتے ہوئے گیس بک کی جاسکتی ہے ۔ گیس کی بکنگ فوری ہوجائیگی ۔ اس کے بعد صارفین واٹس ایپ پر ہی اس کی توثیق کرسکتے ہیں اور امیزان ‘ پے ٹی ایم یا ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی بھی کرسکتے ہیں۔