نیویارک : دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے پیغام ڈیلیٹ کرنے کے لیے دیے گئے آپشنز میں صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کر دی ہے۔صارفین اگر غلطی سے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کے بجائے ‘ڈیلیٹ فار می’ کا آپشن استعمال کریں گے تو انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ اسے انڈو کر کے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کا آپشن استعمال کر سکیں۔واٹس ایپ پر اکثر صارفین کو اس مسئلے کا سامنا رہتا تھا کہ وہ غلطی سے کسی فرد یا گروپ میں کوئی پیغام بھیج دیتے تھے اور پھر اسے ڈیلیٹ کرنے کے دوران جلد بازی میں یا غلطی سے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کے بجائے ‘ڈیلیٹ فار می’ کردیتے ہیں۔ جس سے وہ میسج بھیجنے والے صارف کے پاس سے تو ڈیلیٹ ہو جاتا ہے، لیکن جس شخص یا گروپ میں وہ پیغام بھیجا ہوتا تھا وہ اسے دیکھ اور پڑھ سکتے تھے۔مگر اب واٹس ایپ نے صارفین کی اس مشکل کو بھی حل کردیا ہے۔ میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ‘ایکسیڈینٹل ڈیلیٹ’ فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارف اب ‘ڈیلیٹ فار می’ کے فیچر کو استعمال کرنے کے بعد ‘انڈو’ کرسکیں گے۔