واچ۔ اداکارہ سمیوکتھا ہیگڈی پر کانگریس کی کویتا ریڈی کا حملہ

,

   

مبینہ طور پر ان پر حملہ کی وجہہ پبلک میں اسپورٹس کے کپڑا پہننا بتایاجارہا ہے۔
بنگلورو۔کولی ووڈ کی اداکارہ سمیوکتھا ہیگڈے نے الزام لگایاہے کہ انہیں اور ان کے دوستوں پر حملہ کیاگیاہے

اور ان کے ساتھ لوگوں کے ایک گروپ بشمول کانگریس لیڈر کویتا ریڈی نے پارک میں ورک اؤٹ کے دوران نشانہ بنایاہے۔مبینہ طور پر ان پر حملہ کی وجہہ پبلک میں اسپورٹس کے کپڑا پہننا بتایاجارہا ہے۔

سمیوکتھا ہیگڈے کون ہیں؟
سمیوکتھا ہیگڈے ساوتھ انڈین فلم اسٹار ہیں جس نے ایم ڈی وی راؤڈیز‘بگ باس کناڈا(2017)اور ایم ٹی وی اسپلیٹ ویلا جیسے ریالٹی شو میں کام کیاہے‘جہاں پر وہ دوسرے نمبر پر ائیں (2018)۔

سمیوکتھا ہیگڈے پر ہجوم کا حملہ
مذکورہ واقعہ 4ستمبر جمعہ کے روز پیش آیا‘ جس وقت سمیوکتھا ہیگڈے بنگلورو میں اگرہ تالاب کے قریب پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہولا ہوپس کی پریکٹس اور ورک اؤٹ کررہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق سمیوکتھا پر حملے کرنے والے لوگوں نے انہیں ”بے ہودہ برتاؤ‘ کا مورد الزام ٹہرایا اور دھمکی دی کہ وہ اداکارہ کا نام سنڈل ووڈ میں جاری ڈرگ ریاکٹ میں ان کا نام فکس کردیں گے۔

مبینہ طور پر اس گروپ نے گارڈن کے مرکزی گیٹ کو انہوں نے بند کردیا تاکہ کنڈا اداکارہ اور اس کے دوستوں کے باہر نکلنے سے روکنے کو یقینی بنایاجاسکے۔

سمیوکتھا کا انسٹاگرام پوسٹ
مذکورہ اداکارہ نے ہفتہ کے روز انسٹاگرام پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ شیئر کیاجس میں انہوں نے واضح کیاکہ کس طرح ایک لیڈر جس کی شناخت کویتا ریڈی (سوشیو‘ پولٹیکل کارکن اور کانگریس لیڈر) کی حیثیت سے اب ہوئی ہے‘ پبلک میں اسپورٹس برا اور ورک اؤٹ پینٹ پہننے پر کس طرح انہیں بدسلوکی کانشانہ بنایاگیاہے۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ اس عورت بغیرکسی وجہہ کے اداکارہ کے دوست پر بھی حملہ کرنے کے لئے کود پڑے۔

وہیں اس دوران مردوں کا ایک گروپ انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا اور اسکو دھماکی دی کہ جاری ڈرگ ریکاٹ اسکینڈل میں وہ ان کا نام جوڑدیں گے

سمیوکتھا ہیگڈے کے ٹوئٹ
بعدازاں سمیوکتھا ہیگڈے نے ٹوئٹر کا سہارا لے کر اس لیڈی کی شناخت کا انکشاف کیاجس نے اداکارہ کے ساتھ بدسلوکی کی تھی اور بنگلور سٹی پولیس کے ٹوئٹر پیچ پر اس کو ٹیگ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ”آج ہم جو کررہے ہیں اس پر ہمارے ملک کے مستقبل کا انحصار ہے۔ اگارہ تالاب کے پاس ہمارے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے بنگلورو سٹی پولیس‘ کمشنر بنگلورو۔

یہاں پر واقعہ کے ویڈیو شواہد کے طور پر پیش کئے جارہے ہیں۔ اس میں مداخلت کریں یہ غلط ہے

کام کے میدان میں سمیوکتھا ہیگڈے کو آخری مرتبہ تامل فلم پاپی میں دیکھا گیاتھا۔

اپنی آنے والے کنڈی فلم تھورتھو نیاگامانا کی دوبارہ شوٹنگ کے آغاز کا وہ انتظار کررہی ہیں‘ جس کی شوٹنگ عالمی وباء کی وجہہ سے روک دی گئی تھی