واچ۔ عالمی یوم آلودگی کے موقع پر سلمان خان نے اپنے پنویل کے فارم ہاوز کی صفائی کی۔ ویڈیو

,

   

ممبئی۔نیسار گا طوفان نے ممبئی کو زیادہ نقصان نہیں پہنچایااور وہ آگے بڑھ گیا‘ مگر اس کا اثر شہر کے باہری علاقوں پر کافی حد تک پڑا ہے۔

ان میں سے ایک علاقہ پنویل ہے‘ جہاں پر بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کا فارم ہاوز بھی موجود ہے۔

عالمی یوم آلودگی کے موقع پر سلمان خان نے انسٹاگرام کا پنویل میں اپنے فارم ہاوز کے صفائی کرتے ہوئے بنائے گئے ویڈیو شیئر کرنے کے لئے استعمال کیاہے۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکار بھورے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ساتھ میں اس سے ملتے جھلتی شرٹس پہنے ویڈیو میں دیکھائی دے رہے ہیں۔

اس تصویر میں ان کی دوست لولیا ونٹور بھی دیکھائی دے رہی ہیں۔

دیگر عملے کے ساتھ وہ بھی سوپر اسٹار کی مدد کرتی ہوئے ویڈیو میں نظر آرہی ہیں۔

سلمان کے ساتھ لولیا کے علوہ ان کی بہن ارپیتااو رفیملی کے علاوہ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور دیگر لاک ڈاؤن کے دوران پنویل میں وقت گذارا ہے‘ جہاں پر طوفان کی وجہہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔

لولیا جس کے متعلق کہاجاتا ہے کہ وہ سلمان خان کا ’لیڈی لو‘ ہیں نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹور میں ٹوٹے درختوں کی کچھ تصویریں شیئر جس کا کیپشن لکھا”طوفان کے بعد“۔

اس کے علاوہ انہوں نے سورج اور صاف آسمان کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا”مگر زندگی چلتی جارہی ہے۔

ہمیں راحت دینے کے کئے سورج نکل آیاہے“۔لولیا نے ایک اور دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں ایک بچھو کو درخت کے بڑے حصہ پر رینگتے ہوئے ہم دیکھ سکتے ہیں‘ جو طوفان کی وجہہ سے زمین پر گرا ہوا ہے۔

حالانکہ اس ویڈیو میں سلمان خان دیکھائی نہیں دے رہے ہیں مگر پس منظر سے ان کی آواز یقینا سنائی دے رہی ہے