وباء کے خلاف کامیاب ٹیکہ اندازی مہم سب سے بڑا ہتھیار

   

ریاض ( کے این واصف) مملکت سعودی عرب میں کورونا وباء سے لڑنے کے لئے بے حد منظم انداز میں مہم چلائی جارہی ہے۔ جس کے قابل ستائش نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ وباء کے خلاف جنگ کا سب سے بڑا ہتھیار کامیاب ٹیکہ اندازی مہم ہے۔ سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کے لئے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مملکت کے تمام خطوں کورونا سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ اندازی مراکز میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت ویکیسن لگائی جارہی ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب میں ٹیکہ اندازی کا آغاز 17 ڈسمبر 2020 سے کیا گیا تھا جس کا دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021 کو شروع ہوا۔ ابتدائی مرحلے میں امور صحت کے اداروں سے تعلق رکھنے والے فیلڈ ورکرس کیعلاوہ کورونا کے خطرناک مریضوں اور معمر افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 23 جنوری 2022 سے اسکولس کھولنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔