حیدرآباد26جولائی(یواین آئی) آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم نے ریاست میں وائی ایس آر کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد مبینہ طورپر منسوخ دلتوں کی ترقی کی اسکیمات کی بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے وجئے واڑہ میں دلت گرجنا احتجاجی پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس پروگرام کی اجازت نہیں دی۔پولیس نے تلگودیشم پارٹی کے کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا اور کہاکہ اس احتجاجی پروگرام کی قبل ازیں اجازت نہیں لی گئی ہے ۔یہ احتجاجی پروگرام وجئے واڑہ کے دھرناچوک پر منعقد کیاجانے والا تھا۔اس موقع پر احتجاجی لیڈروں اورکارکنوں کی پولیس سے بحث وتکرار ہوگئی جنہوں نے جگن زیرقیادت ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔