حیدرآباد12اکتوبر(یواین آئی) وجے دشمی کے موقع پرٹریفک قوانین پر عمل کرنے کیلئے تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے سدی پیٹ ضلع کے حسن آبادٹاون میں عوام کو حلف دلایا ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے ، شراب پی کر گاڑی نہیں چلانی چاہیے اور ہمیں اپنے جان کی حفاظت کیلئے ، دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر، خود کی حفاظت کویقینی بنانا چاہئے ۔