ورزش سے دوری ،بیماریوں کا سبب

   

l ٹکنالوجی ، سوشیل میڈیا کی مصروفیات ، جسمانی مشقت سے دوری کا سبب
l راتوں کا جاگنا ، بے وقت زیادہ کھانے کی عادت ، مضر اثرات کی وجہ
l ہفتہ میں کم از کم 150 منٹ ورزش لازمی ، لانیسٹ جنرل کی تحقیق
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : اگر آپ بریانی لذیذ و مرغن غذاؤں کے شوقین ہیں تو پھر آپ کو چاہئے کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے دوستی رکھیں یا پھر کسی ہاسپٹل والوں سے جان پہچان بڑھالیں کیوں کہ آپ کے غذا کا ذوق آپ کو کسی بھی وقت ڈاکٹر یا ہاسپٹل سے رابطہ پر مجبور کرسکتا ہے ۔ یقینا تغذیہ بخش غذا جسمانی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے لیکن قدیم کہاوت کے مطابق کھانے سے اہم اس کو ہضم کرنا اہمیت رکھتا ہے ۔ موجودہ حالات اور طرز زندگی میں انسانی جسم مشقت سے عادی ہوچکا ہے جس کے نتیجہ میں انسانی صحت دن بہ دن مضر اثرات کے گھیرے میں آتے ہوئے بیماریوں کو دعوت دینے کا سبب بن رہی ہے ۔ انسانی جسم کو متاثر کرنے والی سبب سے اہم وجہ بیماری نہیں بلکہ طرز زندگی اور روزمرہ کی مصروفیت ہے ۔ انسانی جسم کے لیے مشقت کا نہ ہونا ہی بیماریوں سے متاثر ہونے کا سبب بن رہا ہے ۔ اس پہلو پر تحقیق کے بعد بین الاقوامی ہیلت جنرل لانیسٹ نامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں اور انسانی صحت کے لیے روزانہ ورزش کو لازمی قرار دیا ہے ۔ غذا کی عادتیں ، بے وقت بے معنی ، مرغن غذاؤں کا استعمال زیادہ تر بیٹھے ہوئے کام کرنا ، سستی کاہلی اور وقت پر نہ سونا ، پیدل چلنے کی عادت میں کمی ضروریات زندگی کی تکمیل کو آرام دہ بنانا ان میں وجوہات کے سبب انسان بیماریوں میں گھیرتا جارہا ہے اور وقت سے پہلے بیماریاں انتظار کررہی ہیں ۔ سال 2012 سے یہ اولمپک کے موقع پر سروے کرنے والے اس ادارے نے حالیہ دنوں اپنی رپورٹ کو جاری کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ادارے نے بتایا کہ ورزش سے دور رہنے والے 25 فیصد افراد میں 80 فیصد لوگ اوسط اور سطح غربت سے نیچے کی زندگی گذارنے والے ممالک میں پائے جاتے ہیں ۔ عالمی آبادی میں 20 فیصد لوگ ورزش ڈھنک سے نہیں کرتے جس کے سبب بیماریوں سے پریشان ہیں ۔ ہر دن 20 تا 30 منٹ اور ہفتہ میں 150 منٹ ورزش کرنے سے بی پی ، شوگر ، دل کے امراض سے بچا جاسکتا ہے ، جب کہ ضعیف افراد میں 62 فیصد ایسے ہیں جو ضروری جسمانی مشقت سے بھی عاری ہیں ۔ عالمی سطح پر 10 تا 24 سال والے شہریوں 24 فیصد پائے جاتے ہیں جن میں 80 فیصد جسمانی مشقت سے دور ہیں ۔ سال 2008 سے گوگل میں کھیل ، پلے اسٹور اور سرچنگ زیادہ ہوگئی ہے ۔ ان حالات میں ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے ورزش کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فزیکل ایکٹیویٹی کو بڑھانے کا ارادہ کیا ہے ۔ عالی سطح پر 25 فیصد آبادی ورزش و چہل قدمی سے دور پائی جاتی ہے اور اس فیصد کو 25 سے 15 فیصد تک لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔A