ورلڈکپ میں رسائی پہلا ہدف : مہیما

   


بنگلورو۔ہندوستانی خاتون جونیئر ہاکی ٹیم کی ڈفینڈر مہیما چودھری نے کہا کہ 2021 میں ٹیم کا پہلا ہدف ایف آئی ایچ جونیئر ویمنس ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے ۔ ایف آئی ایچ جونیئر ویمنس ورلڈ کپ کا انعقاد اگلے سال 5 تا 16 دسمبر تک جنوبی افریقہ میں ہونا ہے ۔ میزبان ہونے کے سبب جنوبی افریقہ اس کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے ۔ مہیما نے کہا کہ اس سال جو ہوا اسے ہمیں پیچھے چھوڑنا ہوگا۔ ہم اس بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں کہ وبا کے سبب ہم نے اس سال کیا گنوایا لیکن ہم 2021 کے بارے میں غورکررہے ہیں۔ ہمارے لئے یہ اہم سال ہے کیونکہ ڈسمبر میں جونیئر ورلڈکپ ہونا ہے جس میں کوالیفائی کرنے کیلئے ہمیں آئندہ سال اپریل میں جونیئر ایشیاکپ جیتنا ہوگا۔