ورلڈ بینک احمد آباد کو 3000 کروڑ روپے کا قرض دے گا

   

گاندھی نگر: عالمی بینک نے ’گجرات ریزیلینس سٹی ڈیولپمنٹ‘ پروگرام کے تحت گجرات کے احمد آباد میٹروپولیس کو تقریباً تین ہزار کروڑ روپے کا قرض دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کی صدارت میں جمعرات کو گاندھی نگر میں اس سلسلے میں عالمی بینک کے وفد کے ساتھ شہری ترقیات کے محکمے اور احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے افسران کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ اس پروگرام کے تحت عالمی بینک کی جانب سے ملک کے ترقی یافتہ شہروں کے لیے مختلف بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے لیے قرضے دئیے جاتے ہیں۔ چنانچہ ورلڈ بینک نے احمد آباد کو پہلی پسند کے طور پر قرض دینے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔شہری ترقی کے وزیر مملکت ونود بھائی موراڈیا، عالمی بینک کے نمائندے سکرین برہانے و دیگر موجود تھے ۔