ورلڈ چمپئن باکسر نکہت زرین اور ایشا سنگھ کو چیف منسٹر کی تہنیت

,

   

کے سی آر نے فی کس 2 کروڑ روپئے کا چیک حوالے کیا ، پدم شری درشنم مگلیا کی بھی ستائش
حیدرآباد۔/2 جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے آٹھویں یوم تاسیس کے موقع پر باغ عامہ میں منعقدہ تقریب میں ویمنس ورلڈ باکسنگ چمپین شپ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین اور آئی ایس ایس ایف جونیر ورلڈ کپ شوٹنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایشا سنگھ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں حکومت کی جانب سے فی کس 2 کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر کے سی آر نے پدم شری ڈاکٹر درشنم مگلیا جو کنیرا میٹلا آرٹسٹ ہیں انہیں ایک کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا۔ بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے والی دونوں خاتون کھلاڑیوں کو بہت جلد بنجارہ ہلز یا جوبلی ہلز میں رہائشی پلاٹ الاٹ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پدم شری مگلیا کو بی این ریڈی نگر کالونی میں رہائشی پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انٹر نیشنل کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار مظاہرہ کرنے پر نکہت زرین اور ایشا سنگھ کی زبردست ستائش کی۔ ن