ورلڈ کڈنی ڈے پر سیاست ٹی وی کی خصوصی پیشکش

   

حیدرآباد 12 مارچ (سیاست نیوز) 14 مارچ عالمی یوم کڈنی کے موقع پر سیاست ٹی وی کی جانب سے ناظرین کے لئے ایک خصوصی پروگرام ’’آپ کے ڈاکٹر‘‘ شروع کیا گیا ہے۔اسی خصوصیت کی بموجب عالمی کڈنی ڈے کے موقع پر ڈاکٹر سیدہ شائستہ حسینی ایم ڈی ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف نفرالوجی کیر ہاسپٹل کا خصوصی انٹرویو نشر کیا جارہا ہے۔ قارئین یہ پروگرام 13 مارچ سہ پہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ گردے سے مختلف امراض و درپیش مسائل کا حل اور علاج کی تفصیلات بتائی گئی ہیں اور یوم کڈنی کے موقع پر شعور بیداری پیدا کرنا ہے۔