ورنگل میں دو بہ دو ملاقات سنٹر کی دوبارہ کشادگی

   

میناریٹی انٹلکچول فورم کے اجلاس سے ڈاکٹر انیس صدیقی ، ایم اے کلیم کا خطاب
ورنگل ۔ میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انیس صدیقی صدر فورم جناب ایم اے کلیم قیومی نے کہا کہ عوام کے مسلسل اسرار پر مسلم لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں میں آسانی کیلئے روزنامہ سیاست اور میناریٹی انٹلکچیول فورم کی جانب سے گذشتہ کئی ایک دو بہ دو ملاقات پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا ۔ مزید ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مستقل سنٹر کا قیام نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں عمل میں لایا گیا جو مسلسل کامیاب رہا کئی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے علاوہ عقدثانی کے رشتہ طئے ہوچکے تھے لیکن وبائی مرض کرونا کی وجہ سے اس سنٹر کو عوام کیلئے بند کیا جاچکا تھا ۔ اب اس مرض میں کمی اور حکومت کی جانب سے تعلق سے غور و خوص کے بعد میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل شعبہ خواتین کی جانب سے اس سلسلے میں حسب سابق اس پروگرام کا دوبارہ آغاز کرناطئے پایا گیا ۔ یہ پروگرام 3 اکٹوبر سے ہر ہفتہ اور اتوار دوپہر 2 تا 4 بجے دوپہر دو ملاقات سنٹر نزد مسجد گڑھی مدرسہ مخدومیہ دفتر ہنمکنڈہ میں کارکرد رہے گا ۔ اس پروگرام کے دوران سرپرست والدین سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماکس لگاکر آئیں ۔ ڈاکٹر انیس صدیقی نے کہا کہ ایم آئی ایف کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران غریب مستحق 300 خاندانوں میں لائنس کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ علاوہ عیدالضی کے موق عپر اناج اور گوشت کی تقسیم شعبہ خواتین کے زیر نگرانی غڑیب خاندانوں میں تقسیم عمل میں آئی ۔ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کی کارکردگی کی تفصیلات حاصل کرنا اجلاس میں طئے پایا ۔ علاوہ اس کے آئندہ منعقد شدنی گریجویٹ کونسل انتخاب میں ناموں کے اندراج کے تعلق سے مسلم گریجویٹ نوجوانوں میں شعور بیدار کرتے ہوئے رہنمائی کی جائے گی ۔ اس اجلاس میں میناریٹی انٹلکچول فورم کے سرگرم رکن محمد ضیاالدین ایہن آر آئی اور شعبہ خواتین کی رکن سرتاج کے شوہر محمد کلیم الدین ایل آئی سی ڈیولپمنٹ آفیسر کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر صدر میناریٹی انٹلکچول فورم ڈاکٹر انیس صدیقی ایم اے کلیم ، سید خواجہ معین الدین جرنلسٹ ، محمد جعفر ، ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر سیاست شعبہ خواتین کی صدر محترمہ نصرت جہاں ، معراج النساء ، محسنہ عارف ، نازنین ، عزیزہ بانو ، محترمہ عظیمہ اور دیگر موجود تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885374872/ 9652532826 پر ربط پیدا کریں ۔