ورنگل میں رقمی تنازعہ پر فوٹو جرنلسٹ کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا

   

ورنگل 3 مارچ (پی ٹی آئی) ضلع ورنگل کے علاقہ ملگ میں رقمی تنازعہ پر بحث و تکرار کے دوران ایک 38 سالہ فوٹو جرنلسٹ کو چاقو گھونپ کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔ پولیس نے کہاکہ بی سنیل ریڈی جو ایک سینئر فوٹو جرنلسٹ اور ورنگل پریس کلب کا سکریٹری تھا اور اس کے ایک دوست کو جو سود پر رقم دیا کرتا تھا موضع پاسرا میں بیکری کے مالک نے حملہ کا نشانہ بنایا۔ سود پر رقم دینے والا دوست اس فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ بیکری کے مالک سے باقی رقم وصول کرنے گیا تھا۔ رقم واپسی کی بات چیت کے دوران ان میں بحث و تکرار ہوگئی اور بیکری کا مالک اچانک جرنلسٹ اور اس کے دوست کو چاقو گھونپ دیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس پہونچ گئی۔ دونوں زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں سنیل ریڈی کو مردہ قرار دیا گیا اور اس کا سود خور دوست شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔