نئی دہلی۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے کہاکہ روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ایک کروڑ سے زائد مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی“ کے منظوری کے لئے بامعنی کوششیں کرنی ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ دو کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے کے عہدکو پورا کرنے کے لئے مزید تیز رفتار اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
گاندھی کا یہ بیان وزیراعظم نریندر مودی کے اس اعلان کے جواب میں تھا جس میں انہوں نے مختلف محکموں اور وزراتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگلے 18ماہ میں 10لاکھ افراد کی بھرتی کریں۔
مذکورہ لوک سبھا رکن‘ جو اکثر بے روزگاری کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اور مختلف معاملات پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھائی دئے ہیں‘ نے بے روزگار نوجوانوں کو ”درد پریشانی“ کو سمجھنے کے لئے مودی کا شکریہ ادا کیاہے۔
پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں گاندھی نے کہاکہ بے روزگاری ملک کا سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔