وزرات ایچ آرڈی کو وزرات نام پر تبدیل کردیاگیاہے

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ مرکزی کابینہ نے انسانی وسائل ترقی (ایچ آرڈی) وزرات کے نام پر سرکاری طور پر وزرات تعلیم پر تبدیل کردیاہے‘ جس کی جانکاری اے این ائی نے اپنے ٹوئٹ میں دی ہے

سال1980میں تشکیل پانے کے بعد1992میں جس میں تبدیلی لائی گئی پہلے سے موجود تعلیمی پالیسی کی جگہ مذکورہ نئی قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی)لائی گئی ہے۔

یہ نئی پالیسی ائی ایس آر او کے سابق سربراہ کے کستوری رنگن کی قیادت میں تشکیل دی جانی والی کمیٹی کے تیار کردہ مسودہ کی بنیاد پر ہوگی۔

YouTube video

پچھلے چھ سالوں میں این ای پی پر بحث کی جارہی تھی۔ پچھلے سال پالیسی کا مسودہ اس وقت جاری کیاگیاتھا جب رامیش پوکھریال ’نیشانک‘کے بطور ایچ آر ڈی منسٹر جائزہ لیاتھا۔

اس پالیسی کے بعد اس کے کئی اسرار ورموز پر غورکیاگیا جس میں کویڈ 19کی وجہہ سے دنیا بھر کے تعلیمی نظام میں ائی تبدیلی کے لئے تیاری بھی شامل ہے۔

اس مسودہ پالیسی کے دیگر چیزوں میں چارسالہ زیر گریجویٹ پروگرام بھی شامل ہے۔

اس میں حق تعلیم ایکٹ2009میں توسیع کی بھی تجویز ہے تاکہ جو پہلے چھ سال سے اٹھارہ سال کے بچوں تک محدو د تھی اس کو 3سال سے 18سال کے بچوں کو شامل کرنا ہے۔

اس میں یہ بھی شامل کیاگیا ہے کہ شریک نصاب اور اضافی نصاب میں کوئی علیحدگی نہیں ہوگی اور تمام مضامین بشمول آرٹس‘ میوزیک‘ کرافٹس‘ اسپورٹس‘ یوگا‘کمیونٹی خدمات وغیرہ بھی نصاب میں شامل ہوں گے