وزیراعظم مودی بیان بازیاں کرنے والے بی جے پی قائدین کے ساتھ سڑک پر اتریں اور حقیقی صورتحال کا جائزہ لیں۔ مودی بھگت کا ویڈیو پیغام

,

   

کرونا وائرس کی وبا ء سے مقابلے کے لئے بہترین طریقے لاک ڈاؤ ن ہے مگر غیر منصوبہ بند طریقے سے اس کا نفاذ نہ صرف عام شہریوں بلکہ ملک کی معیشت کے لئے بھی نقصاندہ ثابت ہورہا ہے۔ مودی حکومت کے لاک ڈاؤن کے متعلق فیصلے کی اب بی جے پی او رمودی بھگت ہی سرزنش کررہے ہیں۔

سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائیرل ہورہا ہے جس میں خودکو بی جے پی اور وزیراعظم نریندرمودی کا حامی جتانے والا شخص ہی لاک ڈاؤن کے غیر منصوبہ بند نفاذ کی مذمت کررہا ہے۔

سدانند نامی کا کہنا ہے کہ”وزیراعظم مودی بیان بازیاں کرنے والے بی جے پی قائدین کے ساتھ سڑک پر اتریں اور ملک کی حقیقی صورتحال کاجائزہ لیں۔

تب جاکر انہیں اندازہ ہوگا کہ غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن کی وجہہ سے کتنے لوگ پریشان اور بے حال ہورہے ہیں“۔ سدآنند کا کہنا ہے کہ حکومت گیہوں دینے کی با ت کررہی ہے مگر گیہوں کو آٹے میں کیسے تبدیل کریں۔

لاک ڈاؤن کی وجہہ سے ہر چیزبند ہے۔ سمریتی ایرانی‘ گڈکری‘ ارنب گوسوامی‘ہیمامالینی جیسے بی جے پی کے بڑے قائدین سڑکوں پر اتریں اور دیکھیں‘ کس طرح لوگ چلچاتے دھوپ میں سڑک کے کنارے جھاڑوں کے سہارے اپنی تھکن دور کررہے ہیں اور جب دھوپ کی تمازت میں کچھ کمی ائے تو کس طرح وہ اپنی منزل کی طرف چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”وزیراعظم نے کہاکہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں مہاجرین ورکرس‘ اور دیگر لوگوں کے مسائل کو بہترین انداز میں حل کیاجارہا ہے“۔

سدآنند کا دعوی ہے کہ ”مودی جی کے یہ اعلانات غلط ہیں کیونکہ میں خود گریٹر نوائیڈا میں رہتاہوں اوریہاں پر اترپردیش میں ایسی کوئی کارنامہ نظر نہیں آرہا ہے جو یہاں کی حکومت کے انجام دیاہے“۔

پورا ویڈیو ضرور دیکھیں

https://www.youtube.com/watch?v=EJjIOA5tgoM&feature=youtu.be&fbclid=IwAR088-ZDwA_nHWHucS3j0KXq2wxLMD6DhhXbUHrS4VFrCwInisxsqRym2d0