وزیراعظم کی سالگرہ ،یوم قومی بے روزگاری کے طور پر منائی گئی

   

جڑچرلہ میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ ، نوجوانوں اور عوام کو دھوکہ دینے کا الزام

جڑچرلہ : ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس نائب صدر نرسمہا یادو کی قیادت میں بادے پلی جڑچرلہ سگنل گڈہ پر راستہ روکو کے ذریعہ قومی بے روزگاری کے طور پر 17 ستمبر کو منایا گیا ۔ جس کو مخاطب کرتے ہوئے نرسمہا یادو یوتھ نائب صدر محبوب نگر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا آج جنم دن ہے ۔ وزیراعظم نے ہر سال دو کروڑ عوام کو روزگار دینے کا وعدہ کرتے ہوئے حکومت سازی کی ، جب نوجوان روزگار پوچھتے ہیں تو پکوڑا یا دیگر چھوٹے کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ ساڑھے سات سالوں سے یوتھ و نوجوانوں کو سوائے دھوکہ دینے کے اور کوئی کام نہیں کیا ۔ اسی طرح حکومتی اداروں Natrion Monitization Pipline Bill کے ذریعہ تمام اداروں کو پرائیوٹ کر کے کارپوریٹ کمپنیوں کو فروخت کرتے ہوئے عوام کی آنکھ میں دھول جھونک رہے ہیں ۔ اسی طرح کسانوں کیخلاف بل پاس کر کے مخالف کسان و مخالف عوام پر عمل آوری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کی اشیاء کے دام بڑھ رہے ہیں اور عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں خودکشی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ نریندر مودی و بی جے پی سے عوام بدزن ہورہے ہیں ۔ آنے والے 2024 میں بی جے پی کو سبق رکھانے کیئے تیار ہیں ۔ اس دھرنا پروگرام میں سرینواس یادو ، بابو ، ملکارجن ،رگھو ، جاوید ، مہیش ، ومشی ، خواجہ ، سہیل ، او بی سی سیل ضلع صدر بالا وردھن گوڑ ، شرتھ ، این سی وی آئی قائدین سائی یادو ، فہد و دیگر نے شرکت کی ۔