وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور دونوں تلگو ریاستوں کیلئے جسٹس این وی رمنا کا عطیہ

   

حیدرآباد۔/28 مارچ، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس این وی رمنا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات میں تعاون کیلئے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دونوں تلگو ریاستوں کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں فی کس ایک لاکھ روپئے اور وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ روپئے کے عطیہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتوں کی جانب سے کئے جارہے اقدامات میں تعاون کے طور پر عطیہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وائرس سے بچنے کیلئے خود کو مکانات تک محدود رکھیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے اقدامات میں تعاون کے سلسلہ میں عطیات کا اعلان کرنے والے جسٹس رمنا ملک کے پہلے جج بن چکے ہیں۔