نئی دہلی، 4 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجرکاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر جمعرات کو یہاں برگد کا درخت لگائیں گے۔ وزیر اعظم یہاں بھگوان مہاویر ونستھلی پارک میں درخت لگانے کی خصوصی پہل کے حصے کے طور پر ایک درخت لگائیں گے۔ مودی ‘ایک پیڑ ماں کے نام پہل کے تحت برگد کا درخت لگائیں گے ۔ یہ ‘اراؤلی گرین وال پروجیکٹ کا حصہ ہوگا، جس کا مقصد 700 کلومیٹر طویل اراولی رینج میں دوبارہ جنگلات لگانا ہے ۔