وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کینئی شناخت بنائی:چندرا بابو نائیڈو

   

وارانسی، 17ستمبر (یواین آئی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی دوراندیش قیادت کے ذریعہ ہندوستان کو دنیا میں نئی شناخت دلائی ہے ۔ مودی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر رودراکْش بین الاقوامی تعاون و کنونشن مرکز میں منعقد ’سیوا سنکلپ ابھیان‘پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ مودی ایک عام خاندان سے نکل کر ملک کے وزیر اعظم بنے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی نئی شناخت بنائی۔ ان کے مطابق حکومت نے 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، 80کروڑ لوگوں کو راشن اور چار کروڑ لوگوں کو مکانات فراہم کیے ہیں۔ کسان سمان ندھی کے ذریعہ کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست رقم بھیجی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہیکہ ملک کو صحیح وقت پر صحیح قیادت حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹائم، رائٹ لیڈر، رائٹ ورک از نریندر مودی‘‘۔