وزیر اعظم مودی کی ستائش پر مشتمل اس کے مضمون کی فرضی تصویر سے این وائی ٹی کا انکار’’پوری طرح من گھڑت تصویر“۔

,

   

حیدرآباد۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے امریکہ کے متعلق بہت ساری فرضی خبروں گشت کررہی ہیں۔ نیویارک ٹائمز (این وائی ٹی) کے صفحہ اول کی نیوز ہیڈ لائنس جس میں لکھا ہے’زمین کے لئے آخری امید کے ساتھ ان کی تصویر اس وقت تک گشت کرتی رہے جب امریکی بڑے اخبار نے اس سے انکار نہ کیاہے۔

منگ گھڑت تصویر کے تحت ہیڈ لائن جو ہے اس پر لکھا ہے کہ ”دنیاکے سب سے پسندیدہ اور سب سے طاقتور لیڈر‘ ہمیں حوصلہ دینے کے لئے یہاں ائے ہیں“۔

دی نیو یارک ٹائمز (این وائی ٹی) نے چہارشنبہ کے روز چھیڑ چھاڑ والی تصویر ٹوئٹ کی اور کہاکہ”یہ پوری طرح من گھڑت تصویر ہے‘ جو وزیراعظم نریندر مودی کی گردش کررہے تصویروں میں سے ایک ہے“۔

بعض نے اشارہ دیا کہ یہ ایک میمی تھا اور نیو یارک ٹائمز نے خود کو حقائق کی جانچ کی میمی میں خود کو بے وقوف بنایاہے۔
https://twitter.com/sahashtraxYadav/status/1442942154221887489?s=20
ایک او رویڈیو جو گشت کررہی ہے اس میں انجنا او کشپ جو آج تک نیوزکی اینکر ہیں امریکی اخبار کے متعلق بولتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں کہ دیکھیں کس نے پی ایم مودی کے امریکہ کے دورے کا احاطہ کیاہے۔ انہیں مایوسی ملی کہ کسی اخبار نے مودی کے دورے کی نیوز شائع نہیں کی ہے
وزیراعظم مودی کے امریکی دورے کی حقیقت
وزیراعظم مودی کے امریکی دورے پر ہندوستان ذرائع ابلاغ میں کافی وقت سے بات کررہا ہے۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی معیاد کے طرح مودی کا ائیر پورٹ پر کوئی عالی شان خیر مقدم نہیں ہوا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی ان کے دورے کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے۔

جو حقیقت لوگوں کے سامنے جو ائی ہے اس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بجائے امریکہ کی نائب صدر نے شرکت کی ہے۔