وزیر اعظم نریندر مودی نے تلگو شخصیت پنگلی وینکیا کو یاد کیا من کی بات پروگرام میں تذکرہ

   

حیدرآباد 31 جولائی (سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی پرچم ترنگا کا ڈیزائن کرنے والے پنگلی وینکیا کو خراج پیش کیا جن کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔ پروگرام ’’من کی بات ‘‘ سے خطاب میں وزیر اعظم نے پنگلی وینکیا کا ذکر کیا جن کا تعلق آندھراپردیش مچھلی پٹنم سے ہے اور انہوں نے ترنگاڈیزائن کیا تھا جسے مہاتما گاندھی نے منظوری دی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2 اگست کا ترنگے سے خاص تعلق ہے ۔ اسی دن پنگلی وینکیا جی کا یوم پیدائش ہے جنہوں نے قومی پرچم کو ڈیزائن کیا تھا۔ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ترنگے کی تیاری میں عظیم انقلابی میڈم کاما کی خدمات کو بھی یاد کیا۔ مرکزی حکومت پنگلی وینکیا کی یوم پیدائش تقاریب کے انعقاد کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر ترنگا کی تصویر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا ہمیں متحد کرتا ہے اور ملک کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ 2 اگست سے 15 اگست تک ہم اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر ترنگا رکھتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دیں۔ ر