وزیر اعظم نریندر مودی کا آج مہاراشٹرا اور گوا کا دورہ

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی 26 اکتوبر کو مہاراشٹرا اور گوا کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم دوپہر ایک بجے مہاراشٹرا کے احمد نگر ضلع کے شرڈی پہنچیں گے ، جہاں وہ شری سائی بابا سمادھی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے ۔ وہ مندر میں درشن قطار کے نئے کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے ۔ دوپہر تقریباً 2 بجے وزیر اعظم نلواندے ڈیم کا جل پوجن کریں گے اور ڈیم کے نہری نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔ تقریباً 3.15 بجے ، وزیر اعظم شرڈی میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ صحت، ریل، سڑکوں اور تیل جیسے شعبوں میں تقریباً 7500 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وزیر اعظم شام تقریباً 6.30 بجے گوا پہنچیں گے ، جہاں وہ 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے ۔ نئے درشن قطار کمپلیکس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے اکتوبر 2018 میں رکھا تھا، جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک جدید کشادہ عمارت ہے جسے عقیدت مندوں کو آرام دہ انتظار کی جگہ ویٹنگ روم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
یہ دس ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کئی ویٹنگ ہالز سے لیس ہے ۔ اس میں ائر کنڈیشنڈ عوامی سہولیات جیسے کلوک روم، بیت الخلاء، بکنگ کاؤنٹر، پرساد کاؤنٹر، انفارمیشن سینٹر وغیرہ کا انتظام ہے ۔