وزیر داخلہ محمد محمود علی کی گاڑی کی تلاشی

   

حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی کی گاڑی کو الیکشن کمیشن کے عہدیداروں اور پولیس نے آج کاماریڈی کے قریب روک کر تلاشی لی۔ وزیر داخلہ کاماریڈی میں اقلیتوں کے جلسہ عام سے خطاب کیلئے جارہے تھے کہ کاماریڈی کے قریب چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو روک لیا گیا۔ وزیر داخلہ اپنی گاڑی سے نیچے اتر گئے اور تلاشی مہم میں مدد کی۔ تلاشی کے دوران قافلہ کی گاڑیوں سے ضروری سامان کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ واضح رہے کہ کل نرسا پور میں بھی وزیر داخلہ کے قافلہ کی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تھی۔