حیدرآباد 15۔ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر زراعت اور امداد باہمی ٹی ناگیشور راؤ نے سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں ذمہ داری سنبھال لی۔ خصوصی پوجا کے بعد وزیر زراعت نے بعض اہم فائلوں پر دستخط کئے ۔ انہوں نے 1050 کروڑ سے 5 آئیل پام پروسیسنگ ملز کے قیام سے متعلق فائل پر دستخط کئے۔ انہوں نے 110 رعیتو ویدیکا میں ویڈیو کانفرنس سسٹم کیلئے 4.07 کروڑ کی منظوری دی ہے۔ کمشنر امداد باہمی اور رجسٹرار امداد باہمی سوسائٹیز و ضلعی سطح کے دفاتر میں کمپیوٹرائزیشن کو منظوری دی گئی ۔