وزیر فشریز کہتے ہیں‘ منادر کے پاس کی مساجد کو ہٹادیں۔ یوپی

,

   

مذکورہ نشاط پارٹی قائد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں غریب”مولاناؤں“ نے بڑھا دی ہے اوریہی وجہہ سے مسلم بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔
باغپت۔ یوپی کے وزیرفشریز سنجے نشاط نے منادر کے قریب کی تمام مساجد کو ہٹانے پر مشتمل بیان دیاہے۔

چہارشنبہ کے روز رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے نشاط نے کہاکہ ہندوستان میں ایک مذہبی جنون پھیل گیاہے‘ منادر کے قریب جومساجد ہیں انہیں ہٹادینا چاہئے۔

ریاست میں مدرسوں کے سروے پر نشاط نے کہاکہ مدرسوں کا تعلق دہشت گردی سے ہے اور کئی مرتبہ یہاں سے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیاکہ لہذا مسلم مذہبی قائدین کو چاہئے کہ وہ اپنی شبہہ صاف بنانے کے لئے مدرسوں کے سروے کی حمایت کریں۔ انہوں نے اپوزیشن پر ایک مذہبی جنون پھیلانے اور ’مولاناؤں‘ کے ساتھ ملکر فسادات کو ہوا دینے کا بھی الزام لگایاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس باوجود اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ اور مرکز میں نریندرمودی کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد فسادات کے واقعات میں نمایاں کمی ائی ہے۔

مذکورہ نشاط پارٹی قائد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں غریب”مولاناؤں“ نے بڑھا دی ہے اوریہی وجہہ سے مسلم بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔نشاط نے یہ بھی کہاکہ ”مولانا وں“ کا مقصد یہ ہے کہ مسلم بچے تعلیم یافتہ نہ ہوں اور ان میں شعور پیدا نہیں ہونا چاہئے