واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی پوتی نتالی (Natalie) کے ہمراہ وسط مدتی الیکشن میں قبل از وقت ووٹ ڈال دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں ایوان نمائندگان کی تمام 435، سینیٹ کی 35 سیٹوں کے علاوہ گورنرز اور دیگر عہدوں پر 8 نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔واضح رہے کہ وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے سابق امریکی صدر اوباما نے کہا تھا کہ اگلے ماہ جمہوریت خطرے میں ہوسکتی ہے۔