وشاکھاپٹنم کیمیکل یونٹ میں گیس کا اخراج، 30 ورکرس متاثر

   

حیدرآباد۔3۔ جون (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں گیس کے اخراج سے تقریباً 30 ورکرس متاثر ہوئے۔ یہ واقعہ اچھوتا پورم اسپیشل اکنامک زون میں واقع ایک کمیکل یونٹ میں پیش آیا اور زیادہ تر متاثرین خاتون ورکرس ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک خانگی فیکٹری میں امونیا گیس اس کا اچانک اخراج عمل میں آیا اور وہاں موجود خاتون ورکرس کی طبیعت بگڑ گئی اور ان پر غشی طاری ہوگئی۔ آنکھیں جلنے کی شکایت کے بعد ورکرس میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ کئی ورکرس مسلسل قئے کرنے کے بعد انتہائی نازک حالت میں پہنچ گئے ۔ متاثرین کو تقریباً 20 ایمبولنس گاڑیوں کے ذریعہ قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور انہیں طبی امداد دی گئی ، بعد میں انہیں مختلف خانگی ہاسپٹلس منتقل کیا گیا۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں نے کیمیکل فیکٹری کا دورہ کرتے ہوئے گیس کے اخراج کی وجوہات کا جائزہ لیا۔ انکا پلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس گوتمی کے مطابق متاثرہ ورکرس کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی وٹرنری ڈرگس تیار کرتی ہے اور جملہ ورکرسکی تعداد 1800 سے زائد ہے۔ واقعہ کے بعد کمپنی سے تمام ورکرس کو بحفاظت نکال دیا گیا۔ یہ واقعہ دوپہر 12.30 بجے پیش آیا جس کے نتیجہ میں اطراف میں واقع کیمیکل فیکٹریز نے چوکسی اختیار کرلی۔ ر