کلکتہ : مغربی بنگال کے بولپور میں واقع مرکزی یونیورسٹی وشو بھارتی میں آن لائن امتحانات کے مطالبے کو لے کر طلبا مسلسل احتجاج کررہے ہیں ۔گزشتہ 72گھنٹے سے طلبا نے وشوا بھارتی کے پبلک ریلیشن آفیسر، رجسٹرار اور سابق ایکٹنگ رجسٹرار کو یونیورسٹی کے مرکزی دفتر میں قید کردیا گیا ہے ۔ وشو بھارتی یونیورسٹی کے طلباء نے آن لائن امتحانات، ہاسٹل کھولنے کے مطالبہ کو لے کر پیر سے احتجاج شروع کر رہے ہیں۔ وشو بھارتی یونیورسٹی کے طلبا کا مطالبہ ہے کہ وشو بھارتی یونیورسٹی کے ہاسٹل کو جلدسے جلدکھولا جائے ۔