وعدہ کے باوجود امریکہ یوکرین کو معیاری ہتھیار فراہم نہیں کرسکا

   

واشنگٹن : کیف کیلئے امریکی امدادی پیکجوں کے نہ رکنے کے باوجود صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے نمائندوں نے انکشاف کیا کہ پینٹاگون کو ویمپائر ڈرونز کا مقابلہ کرنے کیلئے یوکرین کو مخصوص جاسوسی اور سٹرائیک سسٹم فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے گزشتہ سال اگست میں اس قسم کے ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس پر عمل نہیں ہو سکا ہے۔وال سٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق جدید سسٹمز کیلئے پینٹاگون نے اسی سال دسمبر میں مینوفیکچرنگ کمپنی ’’ ایل تھری ہیرس ٹیکنالوجیز‘‘ کے ساتھ معاہد ہ کیا ہے تاہم معاہدے کا حجم تقریباً 40 ملین ڈالر ہے جو کافی نہیں ہے۔امریکہ 4 ویمپائر کمپلیکس یوکرین کو چھ ماہ کے اندر یعنی اس سال کے وسط میں یوکرین کو فراہم کرے گا۔ اسی قسم کے مزید 10 سسٹمز 2023 کے آخر تک کیف کو مل جائیں گے۔ ویمپائر سسٹمز اور ایک الگ ماڈیولر وہیکل میزائل کٹ ملکر ایک کمپیکٹ کمپلیکس ہے جس میں بال کنٹرول سینسر اور چار چھوٹے میزائلوں کیلئے ایک لانچر ہے۔ سسٹم کے ڈویلپرز کے مطابق ویمپائر سسٹم صرف دو گھنٹے میں گاڑی کے پلیٹ فارم پر انسٹال ہو جاتا ہے۔ اسے ایک شخص کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اس ہتھیار سے لیس میزائل فضائی اور زمینی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔