وقت آگیا ہے کہ میری والدہ سمیت تمام محروسین رہا کیا جائے: محبوبہ مفتی کی دختر

,

   

سری نگر: سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے نیشنل کانگریس کے صد رڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی کے خاتمہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی والدہ سمیت دیگر تمام سیاسی لیڈروں اور نوجوانوں کی فور ی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ٹوئٹر پر بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی توہین آمیز نظر بندی ختم ہوئی ہے۔ امید ہے کہ تمام نظر بند سیاسی لیڈروں بشمول میری والدہ اور جموں و کشمیر کے باہرجیلوں متیں مقید نوجوانوں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔ ان کی نظر بندی ملک کی جمہوری اقدار پر ایک بد نما داغ ہے۔“

انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے گھر انے ہیں جن کے بچے کشمیر کے باہر جیلوں میں بند ہیں لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ان کے پاس اپنے بچوں سے ملاقات کرنے کی لئے جانے کا بھی سفری خرچ نہیں ہے۔