وقف اراضی کے مشترکہ سروے پر ہائی کورٹ کی وضاحت طلبی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ہائی کورٹ کے جسٹس سی وی بھاسکر ریڈی نے وقف بورڈ کے چیف اگزیکیٹیو آفیسر اور ضلع کلکٹر حیدرآباد سے وقف اراضی کے مشترکہ سروے کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ درگاہ حضرت شاہ قلی بہادرؒ کے تحت قبرستان کی اراضی کا وقف بورڈ اور ریونیو کی جانب سے مشترکہ سروے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ درخواست گزار ایم سرینواس راؤ نے شکایت کی کہ کبڈی اسٹیڈیم کے قریب واقع وقف اراضی اور آشور خانے کے مشترکہ سروے کیلئے چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ اور کلکٹر حیدرآباد نے کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ حکام سے نمائندگی بے اثر ثابت ہوئی۔ جسٹس سی وی بھاسکر ریڈی نے وقف بورڈ اور ضلع کلکٹر کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 1