واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ولیم برنس کو ملک کے خفیہ ادارہ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کا نیا ڈائریکٹر بنائے جانے کی قرار داد کو منظوری دے دی ہے ۔سینیٹ کی پریس گیلری نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ ٹویٹ کے مطابق سینیٹ نے اس قرار داد کو صوتی ووٹوں سے منظور ی دے دی ۔ میری لینڈ کے ولیم جوزف برنس کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر منتخب کیا گیا ہے ۔