ونشا کو نیگسٹ ٹیالنٹیڈ کڈ کا ایوارڈ

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : خدا بعض بچوں کو بچپن سے ہی خدا داد صلاحیتوں کا مالک بنا دیتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا میں چھا جاتے ہیں ۔ ایسے بچوں میں پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وائی ایس آر ( کڑپہ ) کی لڑکی کا شمار ہوتا ہے ۔ 2 سال 10 ماہ کی معصوم ونشا کا نام نوبل ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پرودوٹور شہر شاستری نگر کے جوڑے وشواناتھ سومیا پریہ اور پون کمار کی دختر ونشا کئی صلاحیتوں کی مالک ہے ۔ نوبل ورلڈ والوں نے ’ ورلڈ نیگسٹ ٹیا لنٹیڈ کڈ ‘ کے طور پر معصوم کا انتخاب کرتے ہوئے میڈل اور انعامی رقم حوالے کیا ہے ۔ آن لائن میں انعقاد کردہ ٹسٹ میں ونشا نے 30 نظمیں ، سولار سسٹم ، ہفتے مہینوں کے نام شطرنج کے کھیل کے آسانی سے جوابات دئیے جس پر انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس سے قبل اس لڑکی کا نام بک آف ریکارڈ ، کلام ورلڈ ریکارڈ ، انٹرنیشنل ونڈر بک آف ریکارڈ ، جنیس بک آف ریکارڈ میں بھی شامل ہوا ہے ۔۔ ن