ونپرتی میں لاوارث متوفیہ کی پولیس کے ہاتھوں آخری رسومات

   

پولیس کے جذبہ انسانی خدمت کی ستائش
حیدرآباد :۔ لاوارث ضعیف خاتون کی آخری رسومات انجام دیتے ہوئے پولیس نے انسانی ہمدردی کا ثبوت دیا ہے ۔ پولیس صرف لاٹھی سے طاقت کا ہی استعمال نہیں کرتی بلکہ ضرورت پڑنے پر سماجی خدمات انجام دینے کے لیے بھی تیار رہتی ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ ضلع ونپرتی میں پیش آیا ۔ جہاں مادنا پورم منڈل ہیڈکوارٹر پر ایک 80 سالہ ضعیف خاتون کا کوئی نہیں ہے وہ لاوارث ہے ۔ اپنے ایک چھوٹے سے گھر میں تنہا رہتی ہے ۔ پڑوسی ہر دن ضعیف خاتون کے گھر کھانے کو پہونچایا کرتے تھے ۔ چند دن سے ضعیف خاتون بیمار تھی اور اس کا انتقال ہوگیا ۔ کورونا کے خوف سے کوئی بھی ضعیف خاتون کے قریب نہیں پہونچے اس کے دور کے رشتہ کی بیٹی لکشمی ضعیف خاتون کی آخری رسومات کو لے کر پریشان تھی ۔ اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر تروپا جی مدد کے لیے پہونچ گئے ۔ اپنے اسٹاف کے ساتھ ضعیف خاتون کی نعش کندھوں پر اٹھا کر شمشان گھاٹ پہونچایا اور ہندو رسم و رواج کے مطابق آخری رسومات انجام دی ۔ پولیس کی اس انسانی ہمدردی پر عوام نے ستائش کی ۔ آخری رسومات کی انجام دہی میں ایس آئی تروپاجی ، ٹرینی ایس آئی ، راج شیکھر پولیس کے دوسرے عملہ میں روی کمار ، کرمایا گوڑ ، شیوا ریڈی ، سامولو ، کلام ، سی ڈی ایس ڈائرکٹر بالا کرشنا ، منوج کمار اور جگدیش نے بھی حصہ لیا ۔۔