ونیزویلا میں پانچ غیر ملکی صحافی زیرحراست

   

کراکس، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا حکومت نے صدر نکولس مادورو اور اپوزیشن کے درمیان جاری اقتدار کی جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے پانچ غیر ملکی صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پانچ غیر ملکی صحافیوں میں سے دو کا تعلق فرانس سے ، دو کولمبیا کے اور ایک اسپین سے ہے ۔ ان کے علاوہ چلی کے دو صحافیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ونیزویلا انتظامیہ نے غیر ملکی صحافیوں کو حراست میں لئے جانے کی وجہ ان کا ’سلامتی علاقے‘ میں کام کرنا بتایاگیا ہے ۔ ونیزویلا کے وزیر خارجہ جارج ارجیا نے بتایا کہ غیر ملکی صحافی بغیر اجازت ملک میں داخل ہوئے تھے ۔