ونیزویلا میں گوائیدو کی حمایت میں ہزاروں افراد کی ریالی

   

بیونس آئرس، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا کے ہزاروں لوگ خود کو ملک کا عبوری صدرکا اعلان کرنے والے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیدو کی حمایت میں سڑکوں پر اترے اور اب تک مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان جھڑپوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری کردہ رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق لوگ سڑک پر کھڑے تھے اور سڑکوں پر رکاوٹ کھڑی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرکوں میں سوار مظاہرین کے گروپ اپنے ملک کا نغمہ گاتے ہوئے دکھائی دئے ۔مسٹر گوائیدو کے مطابق، ونیزویلا کے کراکس اور دوسرے شہروں میں چہارشنبہ کو ریالیاں نکالی گئیں۔ایک ٹویٹ کرکے ، حزب اختلاف نے خاص طور پر ونیزویلا کے دارالحکومت میں واقع بارنس شہر کے ساتھ ساتھ بولیور ریاستوں میں اسے یعنی اپوزیشن کی قیادت والی قومی اسمبلی کو اپنی حمایت دی تھی۔صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے سلسلے میں چہارشنبہ کو ایک اور مظاہرہ کیا گیا تھا، جو جنوری میں شروع ہوا اور اس کے بعد، مسٹر گوائیدو نے خود کو ملک کا عبوری صدر کا اعلان کیا۔مسٹر گوائیدو کے اس اقدام کی امریکہ اور بعض علاقائی اور غیر علاقائی ممالک نے حمایت کی ہے ۔ مسٹر مادورو نے حزب اختلاف کے رہنما کو امریکہ کی ‘کٹھ پتلی’ قرار دیا اور اس پر امریکہ پر انہیں اکھاڑ پھینکنے کی سازش کا الزام لگایا۔