ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کے لئے چنور میں مہم

   

چنور ۔ 6 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنور محلہ مسجد عالمگیری وارڈ 15 ‘ 16 میں فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کے لئے سماجی کارکن محمد ناظم الدین ‘ ناظم الدین نجو کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی ۔ محمد ناظم الدین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت پتہ کی تبدیلی اغلاط کی درستگی کے لئے 25 جنوری تک موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام بالخصوص اقلیتی نوجوان لڑکے لڑکیوں سے فہرست رائے دہندگان میں نام درج کروانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ہمارا دستوری حق ہے ۔ ووٹ کے استعمال کے لئے فہرست رائے دہندگان میں نام درج کروانا ضروری ہے ۔ اس موقع پر محمد قدیر ‘ سید ظہیر احمد ‘ دیگر موجود تھے ۔