ووٹنگ مشین کی چھیڑچھاڑ کے الزامات کا ’’مجرمانہ مقصد‘‘ :الیکشن کمشنر

,

   

انتظامیہ کا ہر شعبہ اہم ۔ انتخابی افسران کی خدمات کا عتراف
کولکتہ ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر سنیل نے ووٹنگ کے ساتھ دست اندازی کے الزامات کے بارے میں کہا کہ ’’خراب سے بھی خراب‘‘ ہیں اور ان کا مقصد مجرمانہ ہے ۔ سنیل اروڑہ نے کہا کہ کبھی کبھی اس مشین کی کارکردگی ناقص ہوسکتی ہے جیسا کہ دیگر مشینوں کے ساتھ ہوا کرتا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جاسکتی ۔ سنیل اروڑہ ہفتہ کے دن یہاں آئی آئی ایم کے ایک اجلاس کو مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’خراب کارکردگی مشین‘‘ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے بالکل الگ ہوا کرتی ہے ۔ انتخابی مشین کے ساتھ دست اندازی نہیں کی جاسکتی اگر آپ کا خیال اس سے مختلف ہے تو اس سے ہمیں گہرا اختلاف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی دو بڑی بہت زیادہ باوقار فرم نے ان کا ڈیزائن تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین کو نہایت ہی محفوظ ماحول میں تیار کیاگیا ہے اور مشہور اداروں کے ممتاز پروفیسروں نے اس کی تیاری کی نگرانی کی ہے ۔ انہوں نے بعض حزب مخالف کی بعض جماعتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جن میں ترنمول کانگریس اور کانگریس بھی شامل ہیں کہ یہ جماعتیں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے ظاہر ہونے کے بعد الزامات لگانے لگیں ۔ آپ نے انتخابات ہاردیئے اس کے لئے خواہمخواہ مشین کو کیوں نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ووٹنگ مشین کی تیاری کے طریقہ کار میں جو الیکشن کمشنر شریک تھے آپ کے الزامات سے انہیں تکلیف پہنچ رہی ہے ۔ سنیل نے سارے ملک میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے بارے میں کہا کہ الیکشن کا تعلق ایک طرف تو ملک کے قانون اور دستور سے ہے اور دوسری طرف الیکشن کے پرامن انعقاد سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شعبہ کی اپنی اہمیت ہے ۔ تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ بعض چہروں کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو بعض تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں ۔ مغربی بنگال میں بعض مشینوں کو بدلنا پڑا ہے ۔ انہوں نے انتخابات کا انعقاد عمل میں لانے والے عہدیداروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان کی محنت شاقہ اور کام کے تیئں اپنے آپ کو وقف کردینے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ان کی تعریف کرنے پر مجبورہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ای سی افسران رائے دہندوں کو جو تحفظ درکار ہوتا ہے وہ فراہم کرتے ہیں اور اگر کوئی آپ کو ہراساں کرتا ہے تو اس سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔