ووکہارٹ کو اسپوتنک ویکسین برآمد کرنے کی منظوری

   

ممبئی: عالمی دوا ساز کمپنی ووکہارٹ نے منگل کو کہا کہ اسے دواسازی کے قومی ریگولیٹری ادارے سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن سے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اسپوتنک ویکسین کی 10 کروڑڈوزبرآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ کمپنی نے یہ اطلاع ایک ریگولیٹری فائلنگ میں دی۔ کمپنی نے کہا کہ اسے سی ڈی ایس سی او سے اسپوتنک لائٹ کی 8 کروڑ خوراکیں اور‘اسپوتک وی کمپونینٹ فرسٹ’ ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔کمپنی نے کہا کہ اورنگ آباد میں اس کی جدید ترین خودکار مینوفیکچرنگ کمپنی اعلیٰ معیار کے انجیکشن مصنوعات تیار کرنے کے لئے وقف ہیں۔