ووہان میں جانوروں کو کھانے پر 5 سال کی پابندی

,

   

٭ چینی شہر ووہان جہاں کورونا وائرس کے پہلے معاملے کی تشخیص ہوئی تھی ، سرکاری حکام نے جنگلاتی زندگی سے متعلق تجارت اور اسے کھانے پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ ووہان کی بلدیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگلی جانوروں کا کوئی ٹھوس وجہ سائنسی تحقیق کے بغیر شکار کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ یہ شہر جنگلاتی زندگی کیلئے پناہ گاہ میں تبدیل ہوجائے گا۔