وویک اوبرائے سے گلے ملنے پر ایشوریہ کی شوہر ابھیشیک سے ناراضگی

   

ابھیشیک بچن اور وویک اوبرائے اُس وقت خبروں میں آگئے تھے جب ہندوستانی بیٹمینٹن کھلاڑی پی وی سندھو کے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں ہوئی پارٹی میں دونوں گلے ملتے ہوئے نظر آئے ایک وقت پر وویک اوبرائے کا نام ایشوریہ رائے کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ ایسے میں ابھیشیک اور وویک کا گلے ملنا ایک بڑی خبر بن گئی۔ اب خبر آرہی ہے کہ ایشوریہ رائے ابھیشیک کے وویک کو گلے لگانے سے خوش نہیں ہے۔ خبروں کے مطابق ایشوریہ ظاہری طور پر ابھیشیک سے ناراض ہے اور جاننا چاہتی ہیں کہ ابھیشیک نے وویک کو گلے کیوں لگایا۔ وویک سے ابھیشیک ہی نہیں امیتابھ بھی گلے لگے۔ ایشوریہ کا کہنا ہے کہ ابھیشیک وویک سے ہیلو کرکے بھی وہاں سے نکل سکتے تھے بتادیں کہ ممبئی میں ہندوستانی بیٹمینٹن اسٹار پی وی سندھو کی تہنیت میں بالی ووڈ کے کئی ستارے شامل ہوئے تھے۔ اس تقریب میں امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ پہنچے تھے وہیں وویک اپنے والد سریش اوبرائے اور پتنی پرینکا کے ساتھ پہنچے۔ اس دوران ان کا سامنا امیتابھ اور ابھیشیک سے ہوا۔ امیتابھ کی نظر وویک پر پڑی اور دونوں گلے ملے۔ ابھیشیک نے بھی دیری نہ کرتے ہوئے پہلے سریش اوبرائے کو گلے لگایا اور اس کے بعد وہ اسی گرمجوشی کے ساتھ وویک اوبرائے سے ملے اور انہیں سینہ سے لگالیا۔ اس سے قبل دونوں خاندانوں کو ایسا ملتا ہوا کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ واضح ہو کہ لوک سبھا انتخابات 2019 کے موقع پر وویک اوبرائے نے ایشوریہ رائے بچن کو لے کر ایک متنازعہ ٹوئٹ کیا تھا۔ اس میں ایشوریہ کی تین تصویریں تھیں ایک تصویر میں وہ سلمان کے ساتھ نظر آرہی تھیں و دوسری تصویر میں وویک کے ساتھ وہیں تیسری تصویر میں ابھیشیک کے ساتھ نظر آرہی تھیں۔ اس تصویر کو وویک نے ایگزٹ پول بتایا تھا۔ وویک کے اس ٹوئٹ پر بہت ہنگامہ ہوا تھا۔ اس پر کافی بحث بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ ڈلٹ کردیا تھا اس دوران پوری بچن فیملی ان سے ناراض ہوگئی تھی حالانکہ بعد میں وویک نے معافی بھی مانگ لی تھی۔